لاہور:”ن لیگ بھی تحریک لبیک سے انتخابی اتحادکر سکتی ہے”:شاہد خاقان عباسی امید سے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کا بھی ٹی ایل پی سے انتخابی اتحاد ہوجائے
اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پرائم ٹی وی پراینکر کے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ ہاں سیاست میں کوئی بعید ازقیاس نہیں ، ایسا چلتا رہتا ہے ،
اینکرکے سوال پر کہ اگرپی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے تو کیا ن لیگ کا ممکن نہیں، اس پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹی ایل پی ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس کا پاکستان میں ایک ووٹ بینک ہے ، اس لیے ممکن ہے کہ انتخابی اتحاد ہوجائے
"ن لیگ بھی تحریک لبیک سے Seat Adjustment کر سکتی ہے"
امید ہے مسلم لیگ ن کی حالیہ خاموشی اب سمجھ آ گئی ہو گی؟ یہ تھا "ووٹ کو عزت دو" کا بیانیہ؟ pic.twitter.com/Em4g0nSZZC
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) November 6, 2021
یاد رہے کہ تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنوں کے بعد جس طرح حکومت سے مذاکرات کے دوران یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی تھیں کہ اس وقت کچھ ایسی قوتیں بھی اس میں سرگرم ہیں جو یہ چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو ہرصورت اگلے انتخابات میں کامیابی دلوانے کے لیے ٹی ایل پی سے انتخابی اتحاد ہوجائے
ادھر اس حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ن لیگ کی قیادت فی الحال ایسے کسی معاہدے کے حوالے سے تیار نہیں ، کیونکہ ن لیگ کے ساتھ دیگرمذہبی جماعتوں کوٹی ایل پی سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ن لیگ ایک وقت میں یاان دینی جماعتوں کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں یا پھر ٹی ایل پی کو ، ان حقائق کو مدنظررکھاجائے تو یہ امکان نظرآتا ہے کہ یہ باتوں باتوں میں دعویٰ تو کیا جاسکتا ہے کہ ٹی ایل پی سےن لیگ کا اتحاد ہوجائے لیکن عملی طور پر یہ مشکل نظرآتا ہے