ن لیگ نے عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی سامنے لانے کا اعلان کردیا

0
27

لاہور:ن لیگ نے عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی سامنے لانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی پچھلے تین سالہ کارکردگی کوعوام کے سامنے لاناچاہتے ہیں

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کل حمزہ شہباز پریس کانفرنس کریں گے اور پھراسی پریس کانفسرنس عثمان بزدار کے خلاف چارج شیٹ پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ شہبازشریف سے بہتر کوئی حکمران نہیں آیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی (2018 – 2021) کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کررہی ہے۔اس سلسلے میں‌ قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

Leave a reply