پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا,وفاقی وزیر غلام سرور خان

0
20

ٹیکسلا وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے گاؤں پسوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ور ایم پی اے عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے اس علاقے کے چھ گاؤں گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔پسوال، بن بابا جی، ہکلا، ڈھوک گلاب ڈھوک اکثر خان اور پوڑ کے دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ حلقے کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی اور سڑکوں جیسی سہولتوں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اس علاقے کوپچھلے ادوار میں پسماندہ رکھا گیا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ دنیا ٹیکسلا کے نام سے واقف ہے۔اس علاقے نے مجھ پر اور میرے خاندان پر جو اعتماد کیاہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب میرا فرض ہے کہ آپ کو تمام سہولتوں کی فراہمی ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا۔ اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے وقف کردیا ہے۔اور ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا۔ان چوروں لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا۔صرف اور صرف الیکشن چوری کر کے جیتتے ہیں۔ایک طرف مودی کے یاراور ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہے۔ انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگاء میں کمی ہو گی۔ پینتیس سال اور اڑھائی سال کی کارکردگی کا مقابلہ نہ کریں۔انشا اللہ ہر آنے والا دن بہتر ہوگا۔ حالیہ ضمنی الیکشن کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ الیکشن چوری کیا۔ الیکشن چوری کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ جہاں یہ جیتیں ٹھیک ہے جہاں ہاریں دھاندلی کا شور۔یہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی بھلائی کی امید نہ رکھنا، ن لیگ کا پاکستان یا پاکستانی سیاست سے کو لینا دینا نہیں ہے، آج کی مسلم لیگ کا پاکستان کی خالق مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ میرے سامنے جنرل ضیاکے کہنے پر بنی، مسلم لیگ نواز پیدائشی چور ہے،پاکستان کی بقاء کی خاطر میں اور میرا خاندان ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوں اس ملک ماضی میں ایسے لوگ مسلط رہے جنہوں نے پاکستان کو دیا کچھ نہیں بس لوٹا ہے،2013کے الیکشن میں تاریخی دہاندلی ہوئی ایک طرف پی ڈی ایم کی صورت میں چور، ڈاکو، ملک دشمن اور دوسری طرف ایک خدا پر بھروسہ رکھنے والا عمران خان ہے،اس سال کے آخر میں بلدیاتی الیکشن ہوں کے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔رنگ روڈ سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی یہ علاقہ ایک معاشی ہب بننے جا رہا ہے ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے 2023 تک یہ کام مکمل ہو جائے گانیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٹیکسلا کے علاقے سنگ جانی میں ملٹی سٹوری فلیٹ بنائے گی جو بے گھر افراد کو دیئے جائیں گے ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے میری پہچان ٹیکسلا ہے اسی ٹیکسلا شہر نے بہت عزت دی اور اعزازات سے نوازااس علاقے کا مجھ پر قرض ہے علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ملک عظمت محمود اور میزبان تقریب سابق چئیرمین وحید خان نے بھی خطاب کیا،،تقریب میں سابق ایم پی اے شفیق خان،چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان، ملک عظمت محمود، سید چن شاہ کاظمی، ماسٹر نثار خان، شاہ رخ حیات خان،مسعود خان، اسد خان، ملک فقیر آف لڑ، حاجی ملک سلیم ٹھیکیدارم چوہدری سلیم بسیرا، ملک حسرت محمود،ملک شرافت،ملک عزیز،چوہدری اختر،محسن خان وقاص خان،رضوان صادق خان،حاجی بنارس خان،نعمان خان،ملک اعظم،نوازش خان،ملک اکرام نوازش، حاجی ملک اکرم،حافظ شبیر،فضل اکرم خان،اظہر خان،ماسٹر نصیر،راجہ بلال،ملک ظہیر،سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ضمنی انتخابات میں دخل در اندازی کرنی ہوتی تو نوشہرہ اور وزیر آباد کی نشستیں مسلم لیگ(ن) نہ جیت سکتی،ڈسکہ میں جسطرح بدمعاشی کی سیاست کی گئی اور عملے سمیت انتظامیہ کو ہائی جیک کرنے بیگ اٹھائے گئے،رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے جتھے لیکر آیا مگر اسکے باوجود انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ پوڑ،پسوال ڈھوک اکثر خان، بن بابا، ہکلہ سمیت دیگر علاقوں میں بلاتفریق سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رنگ روڈ کے تعمیر سے اس علاقہ میں مزید ترقی آئے گی،میز بان تقریب وحید خان، مجید خان عبدالحمید خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply