ن لیگ انجام کوپہنچ گئی:وزیرآباد میں سنیئررہنماوں کی موجودگی میں بغاوت:وہ بھی انتہا کی.ٹکٹ لینےسےانکار

0
32

وزیر آباد :ن لیگ اپنے انجام کوپہنچ گئی:وزیرآباد میں سنیئر رہنماوں کی موجودگی میں بغاوت اوروہ بھی انتہا کی ،اطلاعات کےمطابق سینئر لیگی رہنما منہ تکتے رہ گئے، ن لیگ کے رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ن لیگ کے سینئر رہنماوں کو سرعام سیاسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ وزیر آباد میں ورکرز کنوینشن میں سینئر لیگی رہنماوں رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔

وزیرآباد میں ن لیگ کے ورکزکنونشن میں ن لیگ کے مقامی رہنما اسٹیج پر آئے اور اعلان کیا کہ وہ آج سے پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔اس رہنما نے مزید کہا کہ وہ ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتے جس کا لیڈرچور،کرپٹ ،ملک دشمن اورغیروں کا ایجنٹ ہو

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران اسٹیج پررانا ثنااللہ اوراحسن اقبال اس رہنما کو سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کےلیے اپنے امیدوار کے طورپرٹکٹ جاری کرنے والے تھے کہ یہ اعلان سن کر حواس باختہ ہوگئے

بتایا گیا ہے کہ ادریس سیاپل نامی لیگی رہنما پی پی 51 سے ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں تھے۔ تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے لیگی رہنما نے سینئر رہنماوں کی موجودگی میں پارٹی کو خیرباد کہنے کا اعلان کر کے انہیں سیاسی شرمندگی سے دوچار کر دیا۔

 

دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی کمپئین میں تیزی آنےکے بعد کئی لیگی رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے علاوہ اس حلقے کا پڑھا لکھا طبقہ کثرت سے عمران خان کے ویژن کو سپورٹ کررہا ہے اوران کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی جیسا ایشو ہے لیکن یہ بات بھی طئے ہے کہ عمران خان آخری امید ہے اوراس کی کوشش ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال لیا جائے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ کچھ تو کرونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں لیکن زیادہ خراب کرنے میں وہ مافیا ہے جو ہمیشہ سے اپنے مفادات کےلیے حکومتوں کو سپورٹ کرتا تھا لیکن عمران خان نے یہ روایت بھی ختم کردی

ادھر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں محمود ساہی اور چوہدری زاہد ساہی ایڈووکیٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی حمایت کا اعلان کیا۔

Leave a reply