بلوچستان میں ن لیگ اپنے انجام کوپہنچ گئی: 2 سینئر رہنماؤں کا ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

0
26

کراچی : بلوچستان میں ن لیگ اپنے اختتام کے قریب: 2 سینئر رہنماؤں کا ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے ، جن پرن لیگ کا وجود کھڑا تھا انہیں مدبرسیاستدانوں نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کی حرکتوں سے تائب ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی

ذرائع کے مطابق اس حوالےسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا- دونوں رہنما آئندہ چند دنوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے-

واضح رہے کہ گزشتہ برس مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔

عبدالقادر بلوچ نے پارٹی ورکر کنوینشن سے خطاب میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر ن لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا۔ ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا۔ ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف میں نے روزاول سے جب سے سیاست شروع کی ہے ، اداروں ،سیاسی ومذہبی جماعتوں ، شخصیات اوراقداروں کے خلاف نفرت کوہوا دے کرسیاست کی اوراس کا بھرپورفائدہ اٹھایا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے بیانیے کوجوتے کی نوک مارتے ہیں ، نوازشریف اغیار کے کے ہاتھوں میں پل رہا ہے ، اب نوازشریف کی اس سسٹم میں واپسی نہیں ہے

Leave a reply