ن لیگی رہنما احسن اقبال ایک مرتبہ پھر کورونا کا شکار ہو گئے

0
21

لاہور:ن لیگی رہنما احسن اقبال ایک مرتبہ پھر کورونا کا شکار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ احسن اقبال صاحب دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت عطا فرمائے اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

 

یاد رہے کہ 10 جون 2020ء کو بھی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کے کورونا پازیٹیو ہونے پر اظہار افسوس اور صحت کی دعا کی تھی۔

Leave a reply