مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

0
21

شکر گڑھ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ٹریفک حادثے شدید زخمی ہوگئے۔

مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث دانیال عزیز کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثہ بھجنہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ دانیال عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اوراس موقع پر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے فون پر رابطہ بھی کیا اوردانیال عزیز کی خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہبازشریف نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں.

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہلیخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے

Leave a reply