ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کو سینیٹ میں ایک بھی نشست نہ ملے :لیکن پھربھی میں پیچھے ہٹنےوالی نہیں:مریم نواز

سیالکوٹ: ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کو سینیٹ میں ایک بھی نشست نہ ملے :لیکن پھربھی میں پیچھے ہٹنےوالی نہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہوسکتا ہے کہ ایک سیٹ بھی نہ ملے،اب بات نہیں ہوگی،ساری باتیں 26مارچ کولانگ مارچ میں جاکرہوں گی،

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چھوڑدو ، خواجہ آصف نے کہا مرجاؤں گا نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف نے جو بات اسمبلی کہی تھی وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔

یہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، اپنی بہن نوشین کو فتح یاب کرنا ہے، یہ جنگ نوازشریف نے ووٹ چوروں کیخلاف شروع کررکھی ہے، نوازشریف نے 70سال کی عمر میں ، بیماری کے باوجود بے گناہ جیل کاٹی اپنی بیٹی کے دوباربے گناہ جیل کاٹنے کے باوجود سرنہیں جھکایا،

نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا بچے تمہارے بس کا روگ نہیں ہے یہ، جاؤ بیٹا کرکٹ کھیلو، گوجرانوالہ کے جلسے میں نوازشریف نے کہا عمران خان تمہیں خوش ہونے کی ضرورت نہیں، ہماری جنگ تمہارے ساتھ نہیں تم تو ایک لے پالک بچے ہوہماری جنگ تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.