fbpx

ن لیگ ،میم لیگ اورش لیگ:بیانیئےاور پارٹی کی سربراہی کی جنگ:شہبازشریف آج پھراجلاس میں نہ آئے

لاہور:ن لیگ ،میم لیگ اورش لیگ:بیانیئے کی جنگ:شہبازشریف آج پھراجلاس میں نہ آئے،اطلاعات کے مطابق ، ن لیگ پراب عملا میم لیگ کا قبضہ ہے اورشاید یہی وہ وجہ ہےکہ ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف جو کہ فی الحال ن لیگ کے صدرہیں‌آج پھرپارٹی کے اہم اجلاس سے غائب رہے،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف کودعوت ہی نہیں دی گئی

یہی وجہ ہے کہ ن لیگ میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، پارٹی صدر شہباز شریف اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف پارٹی کے تنظیمی معاملات سے عدم دلچسپی لینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ بہاولپور ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس اڑھائی گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز نے شرکت نہ کی۔ شہباز اور حمزہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہونے کے باوجود شرکت نہ کر سکے۔

ذرائع کے مطابق قائدمسلم لیگ ن نے اجلاس کے شرکا سے ورچوئل خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سینئر رہنما احسن اقبال ، پرویز رشید ،رانا ثناء اللہ ، رانا تنویر، خرم دستگیر، ریاض پیرزادہ، سعود مجید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیے کے باعث ڈویژنل عہدیداران بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مسلسل 2 پارٹی اجلاسوں سے غائب رہے، مقامی ڈویژنل لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی، شرکا ایک دوسرے سے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وجوہات پوچھتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے شہازشریف کی عدم موجودگی کوآڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں، اگروہ آتے ہیں تو جی بسم اللہ اگرنہیں آتے توپھر بھی بسم اللہ پارٹی میں مریم نوازجیسی لیڈرہیں جو پارٹی کوچلا سکتی ہیں

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!