ن لیگی اورایک مذہبی جماعت کےکارکنان بلاول بھٹواورمولانافضل الرحمن سے ہاتھ کرگئے

0
20

گوجرانوالا :ن لیگی اورمرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنان بلاول بھٹواورمولانا فضل الرحمن سے ہاتھ کرگئے،اطلاعات کے مطابق آج پھرن لیگ اورن لیگ کی حمایتی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنان نے اپنی روایتی طرزعمل کامظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن سے ہاتھ کرگئے

ذرائع کے مطابق ان دونوں‌پارٹیوں‌کے ورکراس وقت تک پنڈال میں موجود رہے جب تک ان کے قائدین کا خطاب مکمل نہ ہوا ، لیکن جونہی مریم نواز شریف کا خطاب ختم ہوا بڑی تعداد میں ان دو جماعتوں سے وابستہ کارکنان نے پینڈال سے جانا شروع کردیا اورچند ہی لمحو ں میں بڑی تعداد میں ورکرباہرچلے گئے

بلاول بھٹو مائیک پرخطاب کے لیے تشریف لائے تو اس وقت نہ صرف کارکنان بلکہ مذہبی جماعت کے اہم علما بھی پنڈال سے چلے گئے ،

ذرائع کے مطابق ایک موقع پرجب وہاں ایک سیاسی کارکن نے نہ جانے اورآخری وقت تک رکنے کی درخواست کی تو جواب میں مذہبی جماعت کے چند کارکنان نے یہ کہہ کردرخواست مسرد کردی کہ زرداری سب توں وڈا چوراے ہون احتساب توبچن لئی نوازشریف تے ساجد میر دے کندھے استمعال کررہئا اے بلاول ہون

ذرائع کے مطابق اس کے بعد جب مولانا فضل الرحمن کا خطاب شروع ہوا تو اس وقت تک بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ سے جاچکے تھے،بعض نے تو جاتے ہوئےیہاں تک کہہ دیا کہ سارے چوراکٹھے ہوگئے ہون ‌تاں جانا ای بندا اے

Leave a reply