fbpx

کلبھوشن یادیوکے لیے ن لیگ نے بہت ہمدردی دکھائی:اب بھارت کیا چاہتا ہے؟شاہ محمود قریشی نے بتادیا

ملتان : کلبھوشن یادیوکے لیے ن لیگ نے بہت ہمدردی دکھائی:اب بھارت کیا چاہتا ہے؟شاہ محمود قریشی نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا کیس بگاڑنے کا ذمے دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اسے کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی نہ ملے، اس آڑ میں وہ پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف عالمی عدالت کی سفارشات پر عمل درآمد ہے ، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارتی چالوں کو سمجھیں گے اور ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ ن لیگ نے کلھبوشن یادیوکے ساتھ جوہمدردی دکھائی اس کا بھارت نے بھرپورفائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اورہم بھارت کی چالوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں‌ گے