مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف پھر متحد ، بڑا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکمران جماعت کے خلاف ایک ہو گئیں
مسلم لیگ ن کےپارلیمانی لیڈرخواجہ آصف سے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ااسلام آباد میں ملاقات کی ہے، اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ جبکہ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری موجود تھیں ،.پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی، دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے مابین پی اے سی کے چیئرمین کے لئے رانا تنوی کی نامزدگی پر مشاورت بھی ہوئی. دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے فیصلہ کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری،معاشی بحران،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی پرحکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اور قومی اسمبلی اجلاس کےد وران احتجاج کیا جائے گا .