مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان کا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیں ، ایم کیو ایم کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد اب کوشش استحکام پاکستان پارٹی کو رام کرنے کی ہے ، اسی تناظر میں استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین 45 منٹ تک ملاقات ہوئی ،آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 جبکہ پنجاب کی 25 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

Comments are closed.