ن لیگ کے گرفتار رہنما کلبھوشن اور ابھینندن……….مریم اورنگزیب نے ایسا کیوں کہہ دیا

0
18

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی اسیران دہشت گرد، کلبھوشن، ابھینندن ہیں کہ انہیں عادی مجرموں، قاتلوں کے قید خانوں میں رکھا گیا ہے؟ .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کرکے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ”بڑی سوچ“ کی ”اعلی مثال“ قائم کر رہے ہیں؟ عمران صاحب کس قانون کے تحت آپ نے انڈر ٹرائیل لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے؟ عمران صاحب سیاسی مخالفین پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے کے غصے میں آپ نے ان کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا ہوا ہے ،عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ مخالفین کو گالی دینا ، تضحیک کرنا اور عزتوں سے کھیلنا ہے ، لیکن یاد رکھیں عزت دینا اور لینا صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے.

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاسی اسیران دہشت گرد، کلبھوشن، ابھینندن ہیں کہ انہیں عادی مجرموں، قاتلوں کے قید خانوں میں رکھا گیا ہے؟ .سلیکٹڈ وزیراعظم کے حواری چوروں، ڈاکووں، جھوٹوں، منی لانڈررز اور غنڈوں کا احتساب کب، کہاں اور کون کرے گا؟ سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آٹا، چینی ، سبزی، گوشت، روٹی ، دودھ اور دالیں سستی نہیں ہوں گی ،عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے بے روزگاری ، غربت میں کمی اور ترقی کی شرح بڑھ نہیں جائے گی.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے ایک سال میں تاریخی11000 ارب سے زائدکا قرض چھپ نہیں سکتا ،عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آپ کی نالائقی اور نالائقی چھپ نہیں سکتی ،سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے پشاور میٹرو مکمل نہیں ہوگی ،سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں مل سکتے.

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ نواز شریف اور شہباز شریف سے سیاسی انتقام سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ،عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ مریم نواز کو بچوں سے نہ ملنے دینے سے شروع ہوکرڈاکٹر سے ملاقات پر پابندی پر ختم ہوجاتی ہے ،عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ نواز شریف کا جیل میں اے سی، کھانا اور ٹی وی بند کرنے سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ،عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ رانا ثنااللہ پر 21 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنا کر اور ان کو سزائے موت کی چکی میں رکھنے سے شروع اور ختم ہوجاتی ہے.

Leave a reply