ن لیگ کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

0
25
jinnahpmln

پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا،

وفد کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق اراکین پنجاب اسمبلی و پارٹی عہدیدار و کارکن شامل تھے لیگی وفد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، شرپسند عناصر نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی،موجودہ جناح ہاؤس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے ، یہ سب کسی ملک دشمن نے کیا ہے ٫جب تک ان شرپسندوں اور انکے سرپرستوں کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے ، ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ محب وطن پاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں ،

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل ن مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ان والدین پر کیا بیتی ہو گی ، جن کے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں ، مگر یہ مناظر دیکھ کر لگتا ہے ایسا صرف ملک دشمن ہی کر سکتا ہے ،پاکستان مسلم لیگ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply