ن لیگ نے پارٹی اجلاس طلب کر لیا،صدارت کون کرے گا؟

0
28

ن لیگ نے پارٹی اجلاس طلب کر لیا؟صدارت کون کرے گا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں پنجاب کے ارکان قومی،صوبائی اسمبلی اوردیگر عہدیداران شریک ہوں گے ،اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ رویے پرحکمت عملی پرغور ہوگا ،ملک کی بدترین معاشی صورتحال،غربت،مہنگائی اوربے روزگاری پر مشاورت ہوگی

ن لیگ نے لگائی حکومت کو بڑی دھمکی

مسلم لیگ ن پنجاب کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اراکین کو اجلاس میں شرکت کے لئے پابند کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت کون کریں گے ابھی تک یہ فیصلہ نہ ہو سکا، تا ہم اجلا س میں اہم فیصلے کئے جائیں‌ گے،

نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کیجائے گی کہ پنجاب سے کیسے آزادی مارچ میں شامل ہونا ہے اور کتنی افرادی قوت نکالنی ہے.

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

Leave a reply