اداکار فردوس جمال جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں ان کے بیٹے کا کہنا ہےکہ وہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں. اداکار فردوس جمال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ نے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے یہ چیک انہوں نے اداکار کو علاج معالجے کےلئے دیا ہے. ایک کروڑ روپے کا چیک مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام اداکار فردوس جمال کے گھر لیکر گئے. اس موقع پر فردوس جمال نے مسلم لیگ ن اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا . یہ چیک انہیں آرٹسٹ ویلفئیر فنڈ سے دیا گیا امیر مقام نے اداکار کے ہونے والے علاج کی مکمل تفصیلات لیں اور فردوس جمال کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت ان کے ساتھ ہے، امیر مقام نے کہا کہ ان کی شوبز انڈسٹری کے لئے بیش بہا خدمات ہیں
جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا. یاد رہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرضسے جُوج رہے ہیں یہ خبر کچھ ہفتے پہلے سامنے آئی ، تاہم اداکار کا علاج جاری ہے. اداکار فردوس جمال نے پاکستان ٹیلی ویژن کےلئے ایسے ڈرامے کئے جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا. فردوس جمال کم مگر معیاری کام کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، وہ بولڈ ہیں جو انہیں ٹھیک نہیں لگتا بول دیتے ہیں، ماہرہ خان کی اداکاری انہیںپسند نہیں لہذا انہوں نے کھل کر اپنی بات کی اور اس کے بعد ہونے والی تنقید کو بھی کھلے دل سے قبول کیا.