شہباز شریف کا شکوہ،بے نتیجہ اجلاس ختم ، ن لیگ بھی مشکلات کا شکار
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی یاری سب پر بھاری ، ن لیگ ہر مشکل وقت طاری ، مولانا کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پرپارٹی تقسیم نظرآتی ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قیادت آزادی مارچ کو آگے بڑھانے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ہے جب کہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی غیرجمہوری قدم کی حمایت نہیں کرے گی۔
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عجیب معاملہ ہےکہ میں اگر پیپلزپارٹی کے حوالے سے کسی رائے پر رائے دے دوں تو میرے خلاف ایک محاذ کھڑا ہوجاتا ہے،
یاد رہےکہ باغی ٹی وی قبل از وقت ہی یہ خبر بریک کرچکا تھا کہ مولاناکی اے پی سی میں شہباز شریف اور بلاول شرکت نہیں کریں اورپھرہوا بھی ایسے کہ دونوں رہنماوں نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرکے مولانا کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں