ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف وہ کام کر دیا جسکی توقع نہ تھی

0
27

ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف وہ کام کر دیا جسکی توقع نہ تھی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی، دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے، پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں 16 ماہ کے دوران حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آئی، عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی ناممکن بات ہو گئی، رشوت دینے کے باوجود شہریوں کے جائز کام بھی نہیں ہو رہے، وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے.

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ تبدیلی سرکار کے منہ پر سیاہ دھبہ ہے،کرپشن کرپشن کا شور کرنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ،عمران خان اور حواریوں کو عالمی ادارے نے کرپشن زدہ حکومت کا سرٹیفکیٹ دیا

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ دوسرے کو چور ڈاکو کے لقب دینے والے ٹھگز آف پاکستان ثابت ہوئے ہیں،جو رپورٹ حکومت کےخلاف آئے وہ سازشی قراردے دی جاتی ہے،عمران خان اور عثمان بزدار کےخلاف سازشیں کرنے کےلئے وزیر اور مشیر  کافی ہیں،

حکمران جماعت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ابھی تک اتحادی جماعتیں نہیں مانیں اور تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے فارورڈ بلاک بنا لیا،

ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

فارورڈ بلاک پنجاب میں بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے.

Leave a reply