ن لیگ اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، بلاول

0
28

ن لیگ اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر گاؤں ضلع کی عوام کا پانی مسئلہ حل کریں گے، آج عوام کے لئے تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا، سندھ حکومت نے سب سے زیادہ بہتر کام کیا، انڈر گراؤنڈ پانی کا فائدہ اٹھائیں گے، مٹھی میں دوسرے علاقوں میں پانی کا بندوبست کر رہے ہیں.

بلاول زرداری نے کہا کہ تھر میں بھی پائپ لانے کا منصوبہ چل رہا ہے، ہم نے پانی پر فوکس کیا ہوا ہے،ٹھٹھہ،بدین، سجاول کے عوام کے لئے بھی پانی کی قلت کا مسئلہ حل کریں گے، گھارو کو بھی پانی مہیا کر رہے ہیں، ہم وفاق سے ڈیمانڈ کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے وہ حق دیں، آپ کو حق سے محروم رکھا جاتا ہے،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے کراچی کے عوام سے وعدے کئے تھے لیکن ایک روپیہ نہیں دیا، سندھ حکومت عوام کے لئے محنت کر رہی ہے، وفاق نے صرف وعدے کئے، پانی کے مسئلے پر قومی اسمبلی میں کہا گیا لیکن وزیر نے اسمبلی میں کہنے کے باوجود آج تک پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، یہ حکومت کی ناکامی ہے ،ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،کم وسائل کے باوجود زیادہ پروجیکٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیں باقی حکومتیں بھی پھر کام کریں گے، خدمت کا کام جاری رکھیں گے.

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک سے وعدے کئے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا، جس طریقے سے حکومت چل رہا ہے تقریری بیانات، گالم گلوچ کی بجائے ایک ترقیاتی منصوبہ بھی ہمیں نہیں دیا گیا،ن لیگ اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی میں فرق نہیں، عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے، کھانے پینے کی اشیا سب مہنگی ہو گئی ہیں، آٹے کا بحران آپ کے سامنے ہے ،پی پی کی حکومت عوامی حکومت ہے. پاکستان زرعی ملک ہے، عمران خان کی حکومت مشرف کی حکومت کی طرح معاشی قتل کر رہی ہے، آٹے کے لئے قطاریں مشرف کے دور میں شروع ہوئی تھیں وہ آج بھی ہیں،

بلاول نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان گیس پیدا کرتے ہیں اور یہاں گیس نہیں مل رہی حالانکہ ہمارا سب سے زیادہ حق ہے، وفاق ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے، آئین پر عمل ہونا چاہئے، ہم کوئی دھمکی نہیں دے رہے کہ گیس روکیں گے، عوام کے حق پر کمپرو مائیز کرنے کے لئے تیار نہیں.

Leave a reply