ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والا سابق ن لیگی نکلا تا ہم گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ بھی اسکی تصاویر سامنے آئی ہیں نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف گزشتہ روز لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مدعی مقدمہ کا نام بدر رشید تھا جس پر بحث شروع ہو گئی کہ مدعی مقدمہ کون ہے؟ تا ہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی طرف سے بدر رشید کی تصاویر کو شیئر کیا جا رہا ہے جس میں اسے تحریک انصاف کا کارکن بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، بدر رشید کی گورنر پنجاب چوھدری سرور سے ملاقات کی تصاویر بھی ٹویٹر پر دھڑ ا دھڑ شیئر کی جا رہی ہیں،بدر رشید کو پی ٹی آئی شاہدرہ کا سرگرم کارکن کہا جا رہا ہے موصوف بدر رشید صاحب شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں،اور وفاقی حکومت نے گورنر سرور کو کہہ کر انکے خاص الخاص کارندے سے ایف آئی آر کروائی اور اب مکرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں #محب_وطن_نوازشریف pic.twitter.com/rPWnrBuzVZ — Mirza Almateen imran (@MirzaAlmateen) … ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں