پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاںجاری ہیں،لاہور کی خیمہ بستی میں مسجد بھی قائم کر دی گئی،قصور میں خیمہ بستی میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،متاثرین کو کشتیوںکے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے، پکی پکائی خوراک ،خشک راشن، جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل جاری ہے، مرکزی ترجمان تابش قیوم ملتان پہنچ چکے ہیں،انجینئر حارث ڈار نے بھی بہاولپور،ملتان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا.مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے گڈو بیراج اور ضلع کشمور میں قائم فلڈ ریلیف سینٹرز کا دورہ کیا۔رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے بھی جھنگ میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا.
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور موہلنوال کے علاقہ میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم خیمہ بستی میںمتاثرین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے لئے دودھ بھی تقسیم کیا گیا جبکہ متاثرہ خاندانوں کو چارپائیاں، بستر، کپڑے اور جوتے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں،خیمہ بستی میں نمازکےلیے مسجد بھی قائم کی گئی ہے، جبکہ مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ روزانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان حارث ڈار نے قائم پور میں بستی خیرودیہہ اور نصیرپور گنجہ کے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد سرور چوہدری،صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی نے بہاولپور کے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔مرکزی ترجمان تابش قیوم نے ملتان میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ رضاکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب نے رضاکاروں کے ہمراہ سیلابی پانی میں پھنسے خاندانوں ،انکے سامان، جانوروں کو بھی ریسکیو کیا،جھنگ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے مرکزی مسلم لیگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیااور مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف آپریشن کو سراہا،معاویہ اعظم طارق نے خود کشتی میں سفر کر کے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر کھانا تقسیم کیا، گجرات میں بھی مرکزی مسلم لیگ نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے،گجرات شہر میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار متحرک ہو چکےہیں
سیالکوٹ میں خالد محمود چیمہ نے دریائے چناب کنارے متاثرین سے ملاقات کی ،کھانا تقسیم کیا،چنیوٹ میں شعبہ خدمت خلق کی ٹیم نے 600 افراد میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ موہلنوال کی خیمہ بستی میں میں مسلم ٹیچرز فورم نے کپڑے اور بیڈشیٹس تقسیم کیں۔قصور کنگن پور میں مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستی میں متاثرین کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں، مظفرگڑھ، ملتان، اوکاڑہ،منڈی بہاؤالدین اور قصور میں متاثرین کو کھانا، ادویات اور جانوروں کے لیے سائلج فراہم کیا گیا۔ملتان میں موضع ہمروٹ اور شیر شاہ کے علاقوں میں کارکنان رات گئے پانی میں اتر کر متاثرہ خاندانوں تک کھانے پہنچاتے رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیر محل میں بھی سینکڑوں افراد کو خوراک فراہم کی گئی۔سیالکوٹ میں اب تک جاری امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے 81,900 افراد کو پکا ہوا کھانا دیا 3,045 افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، جبکہ 2,390 مریضوں کا علاج ہوا۔ ضلع اوکاڑہ میں گزشتہ روز 4,200 افراد کو کھانا، 70 افراد کو ریسکیو اور 700 مریضوں کو ادویات دی گئیں۔گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاجب،نارووال، بورےوالا اور دیگر اضلاع میں بھی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ کارکنان نے مشکل حالات اور پانی کے گہرے بہاؤ کے باوجود کشتیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں کھانا اور راشن پہنچایا۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے گڈو بیراج اور ضلع کشمور میں قائم فلڈ ریلیف سینٹرز کا دورہ کیا،اس موقع پر فیصل ندیم نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، اس موقع پر سکھر ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اشرف باجوہ کراچی کے صدر ندیم اعوان سندھ فلڈ ریلیف انچارج انجینئر نعمان علی دیگر ضلعی ذمہ داران بھی ہمراہ موجود تھے ،خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب میں بحالی پروگرام کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مینگورہ، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ کے متاثرین سیلاب کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی، بحالی پیکج میں خشک راشن،آٹا، برتن، کپڑے، خواتین کے سینٹری پیڈز و دیگر اشیاء شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی کی طرف سے مینگورہ کے 300 متاثرین سیلاب خاندانوں میں بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ گجرات کی طرف سے بونیر کے 400 متاثرین سیلاب خاندانوں میں بحالی پیکجز ،مرکزی مسلم لیگ پشاور کی طرف سے باجوڑ کے 200 متاثرہ خاندانوں میں بحالی پیکج،شانگلہ میں مرکزی مسلم لیگ حافظ آباد کی طرف سے 200 متاثرہ خاندانوں میں بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی.








