پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران اعلان کیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے "اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم” پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کو جدید کمپیوٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کے لیے سہولیات میسر آ سکیں
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہمی کی تقریب میں تابش قیوم کے ہمراہ مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید،محمد عبداللہ،وقار احمد نے شرکت کی،اس موقع پر تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کے دور میں صحافیوں کو جدید تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے تحت مرکزی مسلم لیگ اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم پروگرام متعارف کر رہی ہے، جس کے تحت ورکشاپس، تربیتی کورسز، اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ڈیجیٹل سکلز کے حوالہ سے کورس کروایا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ ہم پریس کلب کی کمپیوٹر لیب میں کمپیوٹر دیںگے، آج ہم نے وعدہ پورا کر دیا ہے، لاہور پریس کلب کی کمپیوٹر لیب کو دیئے ہیں،جنگ کے دنوں کے حالات تاریخ میں لکھے جانے والے ہیں، دنیا گواہ ہے کہ پاکستانی صحافیوں نے سچ کا ساتھ دیا ،حکومت صحافیوں کے لئے مراعات کا اہتمام کرے، صحافیوں کے خلاف جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ بھی ختم کئے جائیں، صحافی محب وطن ہیں،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے.
اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ سمیت گورننگ باڈی کے عہدیداران رانا شہزاد، شوکت سعید، مدثر خان، اور پریس کلب کے کونسل ممبران نے نے مرکزی مسلم لیگ کے اس عملی تعاون کو سراہا اور اسے صحافی برادری کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا.لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کروائے گئے کورس کو جس دلجمعی سے لوگوں نے سنا اور پھر سیکھاصحافی اب کمپیوٹر لیب میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں،صحافی ذمہ دار ہیں، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے سامنے پاکستانی میڈیا سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا رہا.مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو دوبارہ یہاں کورس کروائے میں خود بھی سیکھوں گا،