وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،سب کی دوڑیں لگ گئیں

وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،سب کی دوڑیں لگ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلٰی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں شبلی فراز،اسدعمر،پرویز خٹک، فواد چودھری، اوربابر اعوان شریک ہوں گے، اجلاس میں اپوزیشن کےبیانیہ کی جوابی حکمت عملی طے کی جائے گی،
اجلاس میں نیب کیسز،حکومت کی تیاریوں ،سینیٹ الیکشن اورقانون سازی پربھی مشاورت ہوگی،اجلاس میں نئے امریکی صدرجوبائیڈن کی جیت اور پاکستان کے موقف سےمتعلق بھی بات چیت ہوگی،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤن کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے
دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت 11 نومبر کو دوپہر 2بجے ہوگا،اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے اسعد محمود مدعو،پی ٹی آئی سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف کو دعوت دی گئی ہے،عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر، اعظم خان کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ،جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر،عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد شریک ہونگے