fbpx

وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کو ملاقات میں دیا اہم ٹاسک

وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کو ملاقات میں دیا اہم ٹاسک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیلنے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ،ملاقات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت بارے دریافت کیا، وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے علماء کرام سے خصوصی گزارش کرنے کو کہا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل ہوا اتنا کہیں نہیں ہوا،ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علماء کرام عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کریں گے .وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی دینی خدمات کو بھی سراہا،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں جلیل شرقپوری نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی مہم نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں، جلیل شرقپوری نے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا،جلیل شرقپوری کوتحریک لبیک کے ساتھ معاہدے میں شامل ہونے پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا.

میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک لبیک کے معاملہ میں حکومتی بات چیت کی ناکامی کی صورت میں جو احتجاج شروع ھوا اس سے ہر اگلے دن صورتحال خراب سے خراب تر ھوتی جا رھی تھی حکومتی اداروں کی طرف سے سختی لاٹی چارج ، انسوگیس حتہ کہ ہر حربہ تقریبا” ناکام نظر أرہا تھا ۔ اس صرتحال میں ھم نے شدید پریشانی کی صورت میں حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے رابطے کیے اور اپنی سمجھ کے مطابق انہیں سمجھانے کی کوشش کی خدا کا شکر ھے کہ ھماری درخواست پر دھرنوں کے خلاف اپریشن بند کیا گیا اور پھر میں نے اور قرأن بورڈ کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضاء صاحب نے اہلسنت کے چند جید علماء و مشائخ کو ساتھ شامل کر کے تحریک لبیک کے ذمہ داران اور ان کے سربراہ صاحبزادہ محمد سعد رضوی صاحب سے سینٹرل جیل لاہور میں ملآقآت کر کے سمجھانے کی بھر پور کوششیں کیں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 19 اپریل کی رات تک ھم حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان اتفاق رائے قائم کروانے میں کامیاب ھو گئے ۔ اگر ھم متحرک نہ ھوتے اور یہ تمام علمائے کرام مثبت رویہ نہ اپناتے تو 20 اپریل کا نقشہ کوئی خوشگوار نہ ھوتا ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ان تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں بطور خاص مدعو کیا جائے گا۔ انشاء اللہ تعالی یہ مثبت سوچ رکھنے والے ذمہ داران تصور ریاست مدینہ میں بھی مددکار ثابت ھوں گے۔میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعظم کے توہین رسالت کے قانون پر واضح موقف کی تعریف کی کہ انہوں نے یورپی یونین کو بھی جراعتمندانہ جواب دیا ھے۔ میاں جلیل احمد نے اپنے حلقہ این اے 120 کے ترقیاتی کاموں کی طرف بھی توجہ دلائی ۔

مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

ایم ٹی جے نمبر پلیٹ والی گاڑی کی تصویر وائرل ہونے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آ گئے

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.