پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعظم نے دی کمیٹی تشکیل

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے طول و ارض میں پھیلے دل کش سیاحتی مقامات اور ملکی سیاحتی استعداد کومکمل طور پر برؤے کار لانے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اعلیٰ سطحی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ (بطور کنوینر) ، وزارت صنعت و پیداوار ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ مواصلات، وزارتِ ہوا بازی، وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری صاحبان یا ان کے نمائندے (جو گریڈ 21سے کم نہ ہو)، تمام چیف سیکرٹری یا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چئیرمین متروکہ املاک بورڈ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر مشتمل ہوگی۔

کنوینر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی فرد کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی نمائندگان پر مشتمل کمیٹی کی ذمہ داریوں میں نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف اقدامات کو نیشنل سٹریٹیجی اور ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ کمیٹی سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد اور اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ ملکی سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ، سیاحتی سہولیات، پراڈکٹس اور سروسز کا جائزہ بھی کمیٹی کے دائرہ کار میں ہوگا۔

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس سفارشات مرتب کرنے اور ہدایات جاری کرنے کی مجاز ہوگی تاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے موزوں و موافق ماحول پیدا کیا جا سکے۔ کمیٹی پالیسی اور قانون سازی کی سطح پر حائل مشکلات کے حوالے سے اقدامات کی سفارش کرے گی۔ سیاحت سے متعلقہ امور میں یکساں معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے ریگولیٹری اور عمل درآمد کے نظام کی تشکیل کی ذمہ داری بھی کمیٹی کو سپرد کی گئی ہے۔ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی سیاحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ اور مختلف منصوبوں کے قابل عمل ہونے کے حوالے سے امورکا جائزہ لے گی۔

نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی سیاحت کے حوالے سے نئے اقدامات کی نشاندہی کرے گی۔ مقامی سیاحت کے فروغ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔ کمیٹی سیاحت کے حوالے سے افرادی قوت کی صلاحیتیوں کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی سیاحت کے حوالے سے مختلف وزارتوں ، ڈویژنز، محکموں اور متعلقین کو ہدایات جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔

کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی بین الصوبائی، بین الوزارتی، محکموں اور اداروں کے تعاون کے حوالے سے فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینر ہر پندرہ دنوں کے بعد وزیرِ اعظم کو سیاحت کے فروغ کے حوالے سے حائل رکاوٹوں، سفارشات اور پیش رفت کے حوالے سے بریف کریں گے۔

 

پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

Leave a reply