وزیراعظم نے وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر فاروق سکندر وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ منظور کرلیا، فاروق سکندر کے پاس وزارت مال وکسٹوڈین کا قلمدان تھا

وزیرمال آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر نے وزرات سے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران انہوں نے استعفیٰ پیش کیا تھا،ملاقات میں سردار فاروق سکندر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ممبر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا

فاروق سکندر نے مسلم لیگ ن کے ممبر کی حثیت سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انتخابات میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a reply