وزیراعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں، ن لیگی رہنماؤں کا دعویٰ

0
23

وزیراعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں، ن لیگی رہنماؤں کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قلت معیشت کے برے حالات میں اور اضافہ کررہی ہے،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج گردشی قرضہ21 سو ارب روپے ہے،بجلی ہماری ضرورت سے وافر مقدار میں موجود ہے، پنجاب میں آٹا اور چینی منہگے داموں مل رہی ہے،حکومت کی سرپرستی میں مافیاز پل رہے ہیں،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں بجلی کے اتنے منصوبے نہیں لگے جتنے ہمارے دور میں لگے تحریک انصاف کے شروع کیے گئے منصوبے آج مقبرے بنے ہوئے ہیں،ہم حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے،حکومت کو اپنی صفوں میں موجود لوگوں کی کرپشن نظر نہیں آتی،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انرجی ، فوڈ اور واٹر سیکیورٹی ہمارا 2025 کا منصوبہ تھا، نا اہل حکومت کی وجہ سے ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور اب افغانستان کی معیشت ہم سے آگے جارہی ہے،سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرااسٹرکچر کا منصوبہ تھا

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں،عمران خان کو تو اپنے بیان پر چین سے معافی مانگی چاہیے،چینی صدر نے پاکستان آناتھا تو عمران خان نے کہا مہنگے قرضے دینے آرہے ہیں،حکومت پاکستان کوڈھلوان پر ڈال چکی ہے فوڈ ،واٹر اور انرجی سیکیورٹی روڈ میپ کو حکومت نے تہس نہس کیا،حکومت نے ہمارے منصوبوں کو خاک میں ملادیا،

Leave a reply