fbpx

وزیراعظم صاحب، کابینہ سے ہاتھ کیسے ملاتے. چینی مافیا کے لوگ کابینہ میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم صاحب، کابینہ سے ہاتھ کیسے ملاتے. چینی مافیا کے لوگ کابینہ میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم ، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا دعویٰ کیا،چینی ڈیڑھ سو روپے فی کلو ہے وزیراعظم کے پیکیج کے اعلان سے پہلے چینی 120روپے کلو تھی،آٹا فی کلو80 اورگھی 360 روپے کلو ہو گئی ہے،آلو 72 اورپیاز62روپے کلو بک رہا ہے 3دن میں ایک عام گھر میں3 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑا، تشویشناک بات وزیراعظم اور وزر اکا جھوٹ بولنا ہے،ایوان کو جان بوجھ کر مفلوج کر دیا گیا،وزیراعظم نے کہا چوروں سے ہاتھ نہیں ملاوں گا،مسلم لیگ ن پر کرپشن کا ایک کیس ثابت نہیں کر سکا،الزامات لگاتے ہوئے وزیراعظم کو شرم نہیں آتی،وزیراعظم الزامات لگانے کی بجائے کارروائی کریں،چیلنج کرتا ہوں ہم پر ایک روپیہ کرپشن ثابت کریں،خاندانوں کی باتیں کرنے کی بجائے احتساب کریں نیب چیئرمین اور الیکشن کمشین کے ممبران کی تقرری کا عمل رکا ہوا ہے ، ملک کے مسائل کا حل فوری اور شفاف الیکشن میں ہے،حکومت کو عوامی مسائل کی پرواہ نہیں ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے میں چوروں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا میں سوال پوچھتا ہوں کہ پھر اپنی کابینہ کے ارکان سے کیسے ہاتھ ملاتے ہیں کیونکہ چینی آٹا ادویات پیٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے چوری کرنے والے کابینہ میں موجود ہیں جیسی باتیں وزیراعظم کرتا ہے۔ ویسی باتیں ایک گھٹیا شخص ہی کر سکتا ہے موجودہ حالات ہائبیرڈ نظام کی وجہ سے ہیں مسائل کا حل فوری صاف شفاف انتخابات ہیں

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا عالمی منڈی کے نرخوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے،ہم نے 2018 میں پیٹرول کی قیمت 87 روپے چھوڑی تھی، 2018 کے مقابلے میں آج تک صرف 3 فیصد فرق بنتا ہے،

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،شہبازشریف نے اخترمینگل،آفتاب شیرپاو اورایمل ولی خان کو بھی ٹیلیفون کیا ہے صدر مسلم لیگ ن کا انس نورانی اور ڈاکٹرمالک بلوچ سے بھی رابطہ ہوا ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب آرڈیننس پر مشاورت کی گئی مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ،اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عوام مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 16اکتوبر کو حکومت نے 10روپے50پیسے پیٹرول کی قیمت بڑھائی وزیراعظم نے یکم نومبر کوکہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے ،5نومبرکو رات ڈیڑھ بجے پیٹرول کی قیمت8روپے فی لیٹر پھر بڑھا دی گئی،حکومت نے ایک مہینے میں لگ بھگ 20روپے پیٹرول کی قیمت بڑھائی،پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

خطے میں سب سے زیادہ سستا پٹرول پاکستان میں ہے،وزیراعظم

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!