وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، کرونا ریلیف فنڈ میں دیا چیک

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے.

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ذیشان خانزادہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے 32 لاکھ پندرہ ہزار روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا ۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ نے 8 ملین روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

Leave a reply