وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات
وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ اور سٹیٹ قونصلر وانگ ژی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ قونسلر وانگ ژی کا پاکستان میں پرتپاک خیرمقدم کیا اور گزشتہ روزچین میں ہونے والے طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور ریاستی قونسلر وانگ نے پاک چین دوطرفہ تعلقات اور بدلتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین اور چینی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو بڑے شوق سے یاد کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا جاری دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی، زراعت اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں بڑھے ہوئے تعاون کے ساتھ اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تقویت دے گا۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش مواقع سے … وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں