بی بی فریال تالپورکے ٹویٹراکاونٹ کا مسئلہ شدت اختیارکرگیا

0
24

کراچی:بی بی فریال تالپورکے ٹویٹراکاونٹ کا مسئلہ شدت اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق انچارج میڈیا سیل بلاول ہاٶس نے کہا ہے کہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا سوشل میڈیا پر اکاونٹ جعلی ہے

ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی کہتے ہیں کہ فریال تالپور کے نام سے ٹوئیٹر پر موجود @FaryalTalpur5 کے ہینڈل سے ایک جعلی اکاوَنٹ بنایا گیا ہے:

سریندر ولاسائی کہتے ہیں کہ پارٹی کارکنان اور ہمدرد اس اکاوَنٹ @FaryalTalpur5 کو ٹوئیٹر انتظامیہ کے پاس رپورٹ کریں:

ترجمان بلاول ہاوس کہتے ہیں کہ فریال تالپور اپنے نام سے جعلی اکاوئنٹ بنائے جانے کے خلاف متعلقہ فورم سے جلد رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی

انچارج میڈیا سیل بلاول ھائوس نے وضاحت پیش کی کہ فریال تالپور کا حقیقی اکاوئنٹ @FaryalTalpurPk کے ہینڈل سے ٹوٸیٹر پر موجود ہے:

Leave a reply