پندرہ دنوں میں 400 لاشیں وصول کر چکے ، ایدھی فاؤنڈیشن

0
21

پندرہ دنوں میں 400 لاشیں وصول کر چکے ، ایدھی فاؤنڈیشن

باغی ٹی وی :ایدھی فاؤندیشن کےنمائندے نے مریضوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پچھلے پندرو دنوں میں چار سو کے قریب لاشیں وصول کرچکے ہیں جن میں گھراور ہسپتال دونوں شامل ہیں. اسی طرح مزید بات کرتے ہوئے نمائندے انکشاف کیا کہ 300 کے قریب پندرہ دنوں مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے ہیںِ

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پراسرار اموات بڑھ گئیں، پندرہ روز میں 300 سے زائد مریض اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے، جس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے.

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں کورونا سے ملتی جلتی علامات پائی گئیں ، پراسرارطور پر مرنے والوں میں نمونیا، سانس ، پھیپھڑوں میں پانی کی علامات تھی، کئی لوگ مردہ حالت میں لائے گئے اور کئی مریض چند گھنٹےبعد انتقال کر گئے تاہم کورونا تھا یا نہیں تشخیص نہیں کی گئی۔ناح اسپتال کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیاکہ مرنے والوں میں صرف چند کی لاشوں کو ایکسرے کے لئے بھیجا گیا،ان میں سے ایک خاتون کا ایکسرے کرایاگیا، جس میں مریضہ کے پھپھڑوں میں پانی پایا گیا تھا۔

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

رپورٹ کے مطابق 31 مارچ سے 14 اپریل تک جناح اسپتال میں 121 مردہ افرادلائے گئے اور 99 مریض جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ، حکام نے بتایا کہ ان کی اموات کی سب سےزیادہ وجوہات نمونیہ، سانس کی بیماریوں کی علامات پائی گئی تھیں جبکہ متعدد مریضوں کے پھیپھڑوں میں پانی بھراتھا۔پراسراراموات پرلواحقین بناپوسٹ مارٹم لاشیں لےگئے ، کوروناسےملتی علامات کےباوجودمریض کیوں رپورٹ نہیں ہوئے، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply