وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں الیکشن کا ایسا نظام لانے کا اعلان کر دیا کہ اپوزیشن نے سر پکڑ لیا

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا،ہم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا،جی بی انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں گلگت بلتستان کےعوام کا بھرپوراعتماد پرشکرگزارہوں ،2013انتخابات میں ہم نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا،4 حلقے کھولنے کا مطالبہ 2018 انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا،4 حلقے کھولنے کےلیے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ،2013 انتخابات میں تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا ،ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کامطالبہ کیا، پھر دھرنا دیا،بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے ،میں نے شفاف الیکشن مہم چلائی ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی عمل ہو جس کے دونوں جانب امیدوار نتائج تسلیم کرے ،شفاف الیکشن کیلئےتحریک چلی،لوگوں کی جانیں بھی گئیں ،پیپلزپارٹی نے2013 کےانتخابات کو آر او الیکشن کہا تھا،4 حلقے کھولنے کا مقصد خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 2018 میں دورکرنا تھے ،

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کی بجائے بتائیں یہ "کام” کیسے کیا؟ شبلی فراز

چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول کا اعلان

گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

کرونا سے ڈرایا نہ جائے،ہم جلسے کریں گے، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی،نفیسہ شاہ نے سنگین الزام بھی لگا دیئے

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

وزیراعظم عمران خان نے پاکستا ن میں الیکٹرونک ووٹنگ لانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے سسٹم  لے کر آ رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر بھی کام کر رہے ہیں اور ہمارے ۹۰ لاکھ بیرون ملک پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ ڈالنے کا طریقہ کار پہلی فرصت میں اسمبلیوں سے منظور کرایا جایئگا

وزیراعظم عمران‌ خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے ،وزرا اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پرکام کیاہے،الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا کوئی بھی برسر اقتدارحکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی

Leave a reply