پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کا کروڈ آئل کی چوری، مقدمہ درج کرلیا گیا
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کا کروڈ آئل کی چوری کرلیا گیا.
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کو چوری کرکے پانی کے ٹینکر میں بھر کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹی انچارج پول کے مطابق اٹک آئل ریفائنری راولپنڈی کی سپلائی لائن میں کچھ عرصے سے کروڈ آئل چوری ہورہا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کو چوری کرکے پانی کے ٹینکر میں بھر کر فروخت کرنے کا انکشاف جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا pic.twitter.com/bMBnhoBBAp
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) October 13, 2022
انہوں نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کا پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ پیلو گاؤں (رنیال) کے قریب ہماری لائن سے کنکشن لگا کر ایک زیر تعمیر پلاٹ میں لے جایا گیا تھا جہاں سے بذریعہ پانی ٹینکر بھر کر فروخت کیا جارہا تھا۔ سیکیورٹی انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ جب موقع پر پہنچے تو 5 نامعلوم افراد لائن سے تیل چوری کررہے تھے ، جو ہمیں دیکھ کر فوراََ بھاگ گئے جبکہ پیچھا کرنے پر ایک شخص شفیق خان کو قبضے میں لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
سیکیورٹی انچارج پول کی مدعیت میں تیل چوری کے واقعے کا مقدمہ تھانہ دھمیال راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا 7400 بیرل آئل جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار 800 روپے چوری کرلیا گیا ہے۔ تھانہ دھمیال پولیس نے سیکیورٹی انچارج پول کی درخواست پر کروڈ آئل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔