اسلام آباد؛ پولی کلینک میں ادویات کی کمی نے شدت اختیار کر لی

0
35

اسلام آباد؛ پولی کلینک میں ادویات کی کمی نے شدت اختیار کر لی ہے

اسلام آباد میں پولی کلینک میں دو ماہ سے بچوں کی مختلف بیماریوں سے بچاو کی ادویات ختم ہوگئی ہیں جبکہ پولی کلینک میں مختلف بیماریوں کے علاج کی ادویات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اطلاعات کے مطابق پولی کلینک میں پیراسٹامول، ایماکسل سمیت ایمرجنسی میں ملنے والی ادویات نا پید ہیں اور پولی کلینک میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض واپس جانے پر مجبور ہوگئے ہیں خیال رہے کہ حکومت کی گزشتہ ٹینڈرز کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ادویات کی فراہمی بند کی گئی ہے.

واضح رہے کہ دوسری جانب ادویات کیلئے خام مال درآمد پراسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ ادویات کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ ادویات کیلئے خام مال درآمد پراسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی گئی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات، آلات سرجری کی درآمدات پر خاص زور دیا ہے، امپورٹرز کو درآمدات کیلئے ٹرانزیکشنز کے لئے اپنے بینکس سے رابطے کی ہدایت کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جولائی 2022 کے پیشگی منظوری لازم قرار دینے والے سرکلر واپس لے لیے ہیں، اور 27 دسمبر 2022 کو بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

Leave a reply