پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

0
36

پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

لاہور میں قانون کے محافظوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، قانون کو سر عام نیلام کر دیا گیا، قانون کے رکھوالے نے قانون کا سہارا لے کر حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں پیش آیا ، سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

درج ایف آئی آر کے مطابق منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے ملزمان اپنے سامنے عدنان کو منزہ کے ساتھ زنا کرنے کا کہتے رہے جبکہ عدنان اور منزہ کو اپنے فلیٹ میں لیجا کر برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار عمران نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے

قبل ازیں سندھ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، سندھ کے شہر دادو میں دلہن کو اس کے شوہر نے ہی دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ لڑکی کے والد کونج پنہوار کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی اس بربریت پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے .لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے داماد نے اس کی بیٹی کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا اور اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اسے اجتماعی زیادتی کی۔

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply