
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ہر وقت رہتے ہیں سرخیوں میں ، آج کل وہ اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاریوں میںمصروف ہیں. لیکن ان کو ایک بار پھر جان سے مار دینے کی دھمکی ملی ہے . اس بار ان کو جان سے مار دینے کی دھمکی ایک ای میل کے زریعے بھیجی گئی ہے. ای میل میں جان سے مار دینے کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور روہت برار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جودھ پور پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کے ساتھ مل کر ایک
ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی سلمان خان کو بھیجی تھی۔جس شخص نے سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے اس کی عمر 21 سال ہے اور اس کا نام دھکٹر رام ہے . دھکڑ رام اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ اسی لڑکے نے پنجابی گلوکار سدھو موس والا کے والد کو بھی ای میل بھیجی تھی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دھکڑ رام کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔