جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہ

0
21

اسلام آباد:اور پھر وہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی ، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت اورریاست کے خلاف پراپیگنڈہ اور سازشوں کی وجہ سے پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد سے باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ان دونوں رہنماوں کوعوام الناس کو ریاست کے خلاف اکسانے اور قانون کا کو پامال کرنے کے مشورے دینے پر گرفتار کیا گیا ہے

جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں یہ گروہ جان بوجھ کر شرپسندی پھیلارہاتھا جس کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا ہے

دوسری جانب کراچی سے بھی کچھ ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ جن علاقوں میں اس گروہ کی اکثریت ہے وہاں بھی لوگوں کو زبردستی مجبور کیا جارہا ہےکہ یا تو وہ مارچ میں شرکت کریں یا پھر مارچ کے لیے ایک ایک گاڑی کے اخراجات کا بندوبست کریں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لوگوں نے پولیس کو شکایات پہنچائی ہیں‌کہ جے یو آئی ف کے کارندے انہیں خوف زدہ کررہے ہیں

موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

ادھر کراچی سے ایک خبر آئی ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کےعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

Leave a reply