اسلام آباد میں پولیس نے نوسرباز،بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے جعلی صحافیوں کا گروہ پکڑلیا

0
26

اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس نے نوسرباز،بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے جعلی صحافیوں کا گروہ پکڑلیا،اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں میں وارداتیں کرنے اور مختلف دکانوں سمیت دیگر شہریوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ وصول کرنے والے نوسرباز جعلی صحافیوں کا گروہ تھانہ گولڑہ پولیس نے گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں کی صحافتی تنظیموں نےتھانہ گولڑہ پو لیس کی کار کردگی کو سہراتے خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق واردات کرنے والے نوسرباز جعلی صحافی چند ماہ اسلام آباد ۔راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھیس بدل کر وارداتیں ڈالتے تھے۔کبھی صحافی۔کبھی پولیس والا۔کبھی حسا س ادارے کا ملازم ظاہر کرتے تھے۔

 

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ آج سے 6ماہ قبل تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر ای الیون گٹکا شاپ پر مذکورہ صحافی اشرف بھٹی بیوروچیف رائل ٹی وی نیوز بنا ہوا تھااورملک ممتاز جو کہ بیوروچیف ریڈ نیوز ان کے ساتھ ایک نامعلوم شخص مہران گاڑی میں سوار ہو کر آئے جنہوں نے پولیس کو اعتماد میں لیتے ہوئے دکاندار سے 20ہزارسے زاہد رقم بھتہ لیکر فرار ہو گے تھے ان کے چکر میں تھانہ گولڑہ میں تعینات پولیس اہلکارقدیم شاہ سمیت جعلی صحافیوں کے خلاف خلاف مقدمہ نمبر50/20زیردفعات161/184.34ت پ درج ہے

اس مقدمہ میں مذکورہ نوسرباز صحافیوں کا ذکر ہے اس وقت بھاگ گے تھے گذشتہ روز گرفتار ہونے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار قدیم شاہ نے شنا خت کر لیے۔گذشتہ روز بھی گولڑہ کے علاقہ میں بھتہ وصولی کے لیے آئے ڈیزل پٹرول بچنے والوں سے 62ہزار اور 13سو لیٹر سے زاہد پٹرول چھین لیا تھانہ میں تحریری درخواست پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز صحافیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 372/20زیردفعات 382ت پ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان جعلی صحافیوں کے زیر استعمال گاڑی مہران بھی چوری کی ہے اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی نوسربایاں کر کے آئے ہیں اور بھتہ وصولی کے مقدمات درج ہیں

واضع رہے راولپنڈی تھانہ صادق میں مقدمہ نمبر1177/19زیردفعات 384ت پ درج ہے مقامی تھانہ پولیس نے مذکورہ نامزد ملزمان کے بارے میں تھانہ گولڑہ سے رابطہ کرلیا جڑواں شہروں کی صحافتی تنظیموں نےتھانہ گولڑہ پو لیس کی کار کردگی کو سہراتے خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply