پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان

0
29

نارتھ کراچی بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس کا نارتھ کراچی سیکٹر 7-A بلال کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سرسید کی کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس اور زخمی ایس ایچ او کو پولیس موبائل میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

زخمی ہونے والے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج نے بتایا کہ وہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اطلاع ملی کہ بلال کالونی میں ایک گھر کی چھت پر ڈاکو بیھٹے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اس گھر کا محاصرہ کر لیا۔

جس کے بعد ملزم نے ایس ایچ او پر فائر کیا جس کے نتیجے میں گولی ان کی کلائی پر لگی اور زخمی ہوگئے جبکہ انہوں نے اسی حالت میں ملزم کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی تنگ گلیوں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بائیو میٹرک کے ذریعے 28 سالہ آدم خان ولد اکبر خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والے ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ہلاک ملزم ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف تھانوں سرسید، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، گبول ٹاؤن اوردیگرتھانوں کی پولیس کو اسٹریٹ کرائم، گھروں میں ڈکیتی اور بینک سے رقم لےکرآنےوالے افراد سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بہادری سے ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او سرسید ٹاؤن اور سب انسپکٹر سید شاہد تاج کے لیے 20 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد کا دینے اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سرسید ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا تھا ، ترجمان کے مطابق پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ساتھی کو بھی گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں ۔

جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

Leave a reply