پشاور: پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید ،4 افراد زخمی

0
70

پشاور: مردان میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب دھماکہ ہوا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا-

ایمولینس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک ایک گرفتار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان میں پولیس چوکی پر دھماکے کی مذمت کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی اور پولیس کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی –

شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید…

وزیراعظم شہباز شریف نے مردان پولیس چوکی چمتار میں دھماکے سے 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیا، اور کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور پولیس پر حملوں کے تدارک میں معاونت فراہم کریں وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان سے متعلق درپیش صورتحال کا جائزہ لیں، وفاق پوری مدد کرے گا ،وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ کو پولیس پیکج کے تحت امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعظم نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

Leave a reply