میں حلفا کہتی ہوں کہ پولیس نےآج کوئی آپریشن نہیں کیا،مسلح جھتےحملہ آورہوئے:فردوس عاشق اعوان

0
31

لاہور:میں حلفا کہتی ہوں کہ پولیس نےآج کوئی آپریشن نہیں کیا،مسلح جھتےحملہ آورہوئے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ ‏آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس اور تقریباً 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 

 

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے،

 

 

 

 

معاون خصوصی نے لکھا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی۔ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

Leave a reply