کرپشن کرنیوالے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوائلٹ کا انکشاف

0
18

ماسکو : روس میں کرپشن کرنے والے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے سے بنے ٹوائلٹ کا انکشاف ہوا ہے-

باغی ٹی وی :بی بی سی اردو کے مطابق روس میں کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک گروہ کے خلاف تحقیقات کے دوران ایک محل نما بنگلے پر چھاپہ ماریا گیا تو وہاں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوئلٹ اور دوسری چیزوں کا انکشاف ہوا۔

روس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنے ویب سائٹ پر اس محل نما بنگلے کی ویڈیو جاری کی ، بنگلے کے اندرونی اور بیرونی منظر دکھائے گئے جبکہ کارروائی کے دوران سٹار وپل میں ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل الیکسی سیفونوو اور چھ دیگر افسران کو گرفتار کیا گیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ٹریفک پولیس نے رشوت لے کر کاروباری اداروں کو جعلی پرمٹ دیئے تھے ، ان پرمٹ سے ان کاروباری اداروں کا مال چیکنگ کے بغیر جانے دیا جاتا تھا-

جن افراد پر اس منظم جعل سازی کے الزامات لگائے گئے ہیں ان کی طرف سے ان الزامات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے گھر سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے جہاں سے انہیں بڑی مقدار میں نوٹ اور لگژری گاڑیاں ملیں ۔

تحقیقاتی کمیٹی ایس کے روس کا ایک ریاستی ادارہ ہے جو امریکہ کے ادارے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی خطوط پر بنایا گیا ہے۔

ایس کے کا کہنا ہے کہ سیفونوو کے گینگ نے گذشتہ کئی برسوں میں ایک کروڑ نو لاکھ روبلز یا دو لاکھ پچپن ہزار ڈالر غیر قانونی طریقوں سے اکھٹے کیے۔ سیفونوو کو جن الزامات میں گرفتار کیا گیا وہ ثابت ہو جانے کی صورت میں انھیں 15 سال قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے

جبکہ اسی سلسلے میں سیفونوو سے پہلے ٹریفک پولیس کے سربراہ الیگزینڈرا رزانوکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہےالیگزینڈر خنسٹائن جو روس کے ایوان صدر کی ایک حامی جماعت یونائیٹڈ رشن پارٹی کے منتخب رکن ہیں ان کا کہنا ہے اس علاقے میں 35 سے زیادہ ٹریفک پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply