گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

میرپورماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)تھانہ گیمڑو کے کچے میں مغویوں کے بازیابی کے لئے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا ہے ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو مارا گیا ایک زخمی۔

کچے میں پولیس آپریشن جاری تھا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کا ڈاکو پنہل عرف پنہوں ولد بچل عرف سچل بھیو مارا گیا ہے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری۔شدید فائرنگ کا تبادلہ مزید نفری طلب کر لی۔کچے کے داخلی خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں

ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو ضلع کشمور،ضلع شکارپور اور ضلع گھوٹکی میں دہشت کی علامت تھا۔ مارے جانے والا ڈاکو،اغوا کار،اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور پولیس مقابلے و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی انور کھیتران کامزید کہنا تھا کہ تا حال مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا کچہ میں آپریشن جاری ہے۔ مغویوں کی بازیابی تک کچے میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،مارے گئے ڈاکو کی لاش کچے میں جائے وقوع پر موجود ہے

Leave a reply