شیخوپورہ :شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ،راہگیر زخمی

شیخوپورہ (محمد طلال سے) شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا مقابلے کے دوران ایک راہگیر عطاء محمد بھی شدید زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے مرنے والے ڈاکو کی شناخت بابر دیندار ولد لیاقت دیندار کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کے علاقہ مورانوالی کا رہائشی تھا ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کے مطابق یہ ڈاکو ڈیڑھ درجن سے زیادہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کا رکن تھا جس کا بھائی بھی کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے کے دوران گوجرانوالہ میں مارا گیا تھا بابر دیندار کے خلاف ڈکیتی فائرنگ اور راہزنی کے 6 مقدمات تھانہ شرقپور شریف میں درج ہیں زخمی ہونے والا راہگیر عطاء محمد کھوکھر کوٹ محمود کا رہائشی تھا تریڈے والی کے قریب عطاء محمد اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جاتے ہوئے پہنچنے تو وہاں پہلے سے موجود دونوں ڈاکوؤں نے ان کو روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل نہ روکنے پر ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کی اطلاع پا کر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی ڈاکو دیگر لٹنے والے راہگیروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا دریں اثناء جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب شہریوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جس کو پولیس نے پکڑ لیا ہے پولیس کے ذرائع کے مطابق اس کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

Comments are closed.