مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی

0
36

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)لاہور مدرسہ سے بھاگے ہوئے بچوں کو بھلوال پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم بچے اسٹیشن چوک بھلوال میں موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا کہ آخر یہ بچے کون ہیں اور ان کے ورثاء کو کیسے تلاش کیا جائے ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے خود ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں سے معلومات لینا شروع کردی اور ایک گھنٹے میں بچوں کے والدین اور گھروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ملنے والے بچوں میں محمد شعیب ولد مشتاق عمر 12 سال رہائشی غازی آباد جبکہ دوسرے بچے کا نام عبد العلیم ولد حبیب عمر 11 سال رہائشی چیچہ وطنی بتائی جاتی ہے دونوں بچے مدرسہ جامعہ مسجد محمدیہ غازی آباد کے طالب علم ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے تشدد سے تنگ آکر بھاگے ہیں ڈی ایس پی بھلوال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کا بروقت پولیس تک پہنچ جانا خوش قسمتی تھی وگرنہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا تھا انہوں نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں سے اساتذہ والا تعلق قائم کریں اور تشدد سے گریز کریں تاکہ بچے دوران تعلیم بھاگنے سے بچ سکیں ڈی ایس پی بھلوال نے ایس ایچ او سٹی مامون اور ان کے سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایک گھنٹے میں ورثاء کی تلاش کو یقینی بنایا

Leave a reply