پشاور،پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

0
124
blast

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے،

پشاور میں دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی، پولیس حکام کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس وین معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ اس دوران ایک دھماکا ہوا، یہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا، جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی بلاسٹ کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھمکے کےبعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، علاقے میں پولیس نےسرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے،دھماکے سے پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے

Leave a reply