عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس اسلام آباد پہنچ گئی

0
39
imran khan

لاہور میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اسلام آباد پہنچ گئی

لاہورپولیس کودرج مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے لاہور پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم وارنٹ لے کر اسلام آباد پہنچی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان جے آئی ٹی کے زیرتفتیش 10 مقدمات میں مطلوب ہیں،عمران خان 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں ،لاہور پولیس عدالت سے عمران خان کی گرفتاری لینے کی استدعا کرے گی پنجاب پولیس نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے

دوسری جانب عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،وفاق اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023 تک درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں ،عمران خان پر پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں،پنجاب میں درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قراردیا گیا ہے،لاہور میں درج 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد مزید 3 مقدمات درج کئے ہیں ،پنجاب حکومت کے وکیل نے تینوں مقدمات کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کردیں ،مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر 9 مقدمات درج ہو چکے ہیں ،پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،آج مقدمات میں شواہد کے حصول کیلئے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے

Leave a reply