پولیس کے خلاف خبر لگانے پر صحا فی کے ساتھ کیا ہوا؟ صحافتی تنظیمیں سراپا اجتجاج

0
36

مری:پولیس کے خلاف رپورٹنگ پر صحافی کے خلاف پولیس ان ایکشن، مری پولیس نےخبریں لگانے پر صحافی جواد احمد کو سابقہ ایف آئی آر کے نامعلوم افراد میں فٹ کر دیا سیاح جوڑے کے روڈ پر احتجاج پر روڈ بند کرنے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی تھی ، صحافی جواد احمد نے منشیات فروشوں اور پولیس کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کی تھی

صحافی جواد احمد کو اے ایس پی اظہر کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ، صحافی جواد احمد نےمنشیات فروشوں کی سرعام غنڈہ گردی اور منشیات فروشی پر خبریں لگائیں تھی ، صحافی نے 30 دسمبر کو سیاح خواتیں کو چھیڑنے پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نا کرنے کے خلاف خبر لگائی تھی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی صحافیوں پر پولیس گردی کی مزمت ، صحافتی تنظیموں کی صحافی جواد احمد کے خلاف پولیس کی مبینہ کاروائی کی سخت مزمت
صحافتی تنظیموں کا وزیر اعلی عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، صحافتی تنظیموں کا اے ایس پی اظہر، ایس ایچ او کی معطلی اور انکوائری کا مطالبہ کر دیا

پریس کلب کے صدر شکیل احمد صدر شکیل احمد پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر جعلی کاروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی صحافت کو نہی دبایا جا سکتا، پولیس کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس نا لیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، صدر شکیل احمد

Leave a reply